3 مئی 2011 - 19:30

ایک مغربی اخبار نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد سےافغانستان میں امن و صلح بحال کرنےاور امریکی فوج کےانخلاکا موقع فراہم ہوگا.

ابنا:  پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سےافغانستان میں امن و صلح بحال کرنے میں مدد ملے گی اور افغانستان سےامریکی فوج کےانخلاکی  راہیں ہموار ہوجائیں گی ۔اخبار کے مطابق اسامہ کی موت سے طالبان سے مصالحت کا نیا موقع ملے گا۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق اوبامہانتظامیہ اسامہ کی ہلاکت کوافغانستان میں جاری نفرت انگیز جنگ کے خاتمے کے طورپراستعمال کرنا چاہتی ہے۔ اخبارنے ایک سینئرامریکی انتظامی اہلکارکے حوالے سے کہا ہے کہ بن لادن کی موت افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا آغازہے۔اب طالبان سے مصالحت کاموقع ملے گا۔ان کا کہناتھا کہ امریکہکیلئے القاعدہ سے تمام رشتے توڑنے پر طالبان کے سب سے بڑے ملا عمرگروپ سے مذاکرات کرنا آسان ہوگیا ہے۔ایک اورعہدے دارنے کہا کہ اسامہ کے مارے جانے سے طالبان پرشدید دباؤ بڑھ گیا ہے جس کافائدہ افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن پرپڑے گا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169